اسلامک وظائف

حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابہ کو بتایا ہوا طاقتور وظیفہ

جو اللہ اوراللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا اس کے لئےضروری ہے کہ ان کے حکموں کا بھی پابند رہے اللہ کے حکم کومانے اس کےاوپرعمل کرے محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہرطریقے کوہرادا کودل کی گہرائیوں سے محبت کے ساتھ تسلیم کرے . حضوراکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صحابہ بھی جاتے تھے

پریشانیوں کو بھی لے کرجاتے تھے معاملات کے حل کے لئے بھی آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے مسائل پوچھنے کےلئے بھی جاتے تھے اورزندگی گزارنے کے طریقے معلوم کرتے تھے تو آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک غریب آدمی سے لے کر بادشاہ تک ہرآدمی کے زندگی گزارنے کے طریقےبتائے کوئی آدمی جاتا کہ ہمارے گھر کے اندررزق کی تنگی ہے کاروبار نہیں ہے پریشان ہیں توآپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا بتاتے فرمایا کرتے تھے سورہ واقعہ پڑھ لیا کرو یہ سورہ واقعہ ستائیسویں سپارے کے اندر ہے. اورپھریہ کہتے تھے کہ میرا دل چاہتا ہے میرے ہرامتی کے سینے کے اندر یہ سورہ محفوظ ہوجائے۔ توآپ گھر کے اندر تمام افراد مل کر جو بھی قرآن پاک پڑھا ہوا ہے سورہ واقعہ رات کو پڑھ لیا کریں آپ مغرب کے بعد پڑھ لیں عشاء کے بعد پڑھ لیں رات کو سونے سے پہلے پڑھ لیں آپ یہ معمول بنا لیں گے تو انشاء اللہ تعالی آپ کے گھروں کے اندر رزق کی تنگی کبھی بھی نہیں ہوگی ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے

ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں

Leave a Comment