اسلامک معلومات

حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی نے اپنے حلقہِ ارادت میں بیٹھے ہوئے مُریدوں سے پُوچھا “

روشنی ” کب آتی ہے ؟؟؟
ایک مُرید نے بڑے ادب سے جواب دیا :
حضرت” جب سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نظر آنے لگے یہی روشنی ہے”

دوسرے مُرید نے عرض کی “ُحضور جب دُور کے درختوں کو دیکھ ‏کر معلوم ہوجاۓ کہ بیری کا درخت کونسا ہے اور شیشم کا درخت کونسا تو سمجھے یہ روشنی ہے”
مُرشد نے یہ جواب سُن کر دیگر حاضرین کی طرف نظر دوڑائی،کسی اور کے پاس کہنے کو مزید کُچھ نہ تھا ،اس پر مُرشد نے ارشاد کیا
“جب تُم ضرورت مند کے چہرے پر اس کی ضرورت پڑھ سکو تو جان لو کہ”روشنی آ چُکی۔۔۔

Leave a Comment