قصص الانبیا ء

حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کیسے ہوئی؟

حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کیسے ہوئی؟

حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کیسے ہوئی؟

فرشتے کا نزول

حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کیسے ہوئی؟: جب حضرت مریم علیہ السلام ایک پاکیزہ، معصوم بچی، جب پندرہ سال کی ہوئی۔ آج تک کسی غیر محرم کا سایہ تک نہیں دیکھا تھا۔ ایک دم ایک بند کمرے میں ایک فرشتہ انسانی شکل میں آتا ہے۔ انتہائی خوبصورت شکل میں حضرت جبرائیل علیہ السلام آتے ہیں۔حضرت مریم علیہ السلام ڈر جاتی ہیں۔ اور کہتی ہیں میں اللہ کی پناہ چاہتی ہوں۔ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام کہتے ہیں ڈرو نہیں میں مرد نہیں فرشتہ ہوں ،گھبراو نہیں۔  مریم علیہ السلام کہتی ہیں میرے پاس کیا لینے آئے ہیں۔

حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت : جبرائیل علیہ السلام سے گفتگو

حضرت جبرائیل علیہ السلام کہتے ہیں اللہ تمہیں بیٹا دینا چاہتا ہے اس لئے مجھے بھیجا ہے۔ مریم علیہ السلام نے فرمایا مجھے بیٹا ہو سکتا ہے؟ اس کے دو ہی رستے ہیں ایک حلال یعنی نکاح وہ میرا ہوا نہیں ۔ دوسرا حرام ہے زنا وہ میں کر نہیں سکتی۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا اے مریم علیہ السلام یہ تو مسلئہ ہی نہیں۔ یہ فیصلہ تو آپ کی پیدائش سے پہلے ہو چکا تھا۔ کہ تمہیں بن خاوند کے اللہ بیٹا دے گا۔

مریم علیہ السلام سے گفتگو کے بعد

حضرت جبرائیل علیہ السلام آگے بڑھے اور حضرت مریم علیہ السلام پیچھے ہٹتی گئیں۔ اور ہٹتے ہٹتے دیوار کے ساتھ لگ گئیں۔حضرت جبرائیل علیہ السلام کہتے رہے ڈرو نہیں۔ جبرائیل علیہ السلام نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ مریم علیہ السلام کی آستین کو ہلکے سے پکڑا اور پھونک ماری۔ اور ادھر مریم علیہ السلام کے پیٹ میں نو مہینے کا بچا تیار ہو گیا۔ ایسا نہیں ہوا کہ پہلے حمل ٹہرا تھا اور پھر روح پڑی پھر بڑا ہوا۔ ادھر جبرائیل علیہ السلام نے پھونک ماری اور ادھر نو مہینے کا بچا تیار ہو گیا۔ پھر وہ فورا دوڑیں اور تب ہی درد ہوا۔

اور بچہ پیدا ہو گیا۔ اللہ نے کہا یہ تیرا رب ہے۔ بچہ پیدا ہو گیا اور حضرت مریم علیہ السلام پریشان سر پکڑ کر بیٹھی ہیں۔ اور کہتی ہیں ہائے میں پہلے ہی مر جاتی اب کس منہ سے باہر جاوں گی۔ کس کس کو جواب دوں اب کون سنے گا اور کون اعتبار کرے گا۔ جبرائیل علیہ السلام پھر آ گئے ۔ پر مارا اور پانی کا چشمہ نکل آیا۔ اور پھر کہا یہ کجھور کا تنہ ہلاو ۔ مریم علیہ السلام نے ہلایا تو سوکھے تنے سے کجھوریں گرنے لگیں۔پھر جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا اے مریم جس اللہ نے اس بغیر شاخوں سے تازہ کجھوریں دے دیں اس نے تمہیں بغیر شوہر سے بیٹا دے دیا۔ اس طرح اللہ کے حکم سے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔

Leave a Comment