قصص الانبیا ء

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اتنا علم کہاں سے حاصل کیا؟

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آخری غسل دیا جا رہا تھا تو پانی کے چند قطرے آپ کی پلکوں پر ٹہر گئے.حضرت شیخ عبدالحق محقق و محدث رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اتنا علم کہاں سے حاصل کیا؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری غسل دے رہا تھا تو

پانی کے چند قطرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پلکوں پر ٹھہر گئے اور میں نے ان قطروں کو چوس لیا بس پھر کیا تھا، علم و ادراک کا سمندر میرے اندر ٹھا ٹھاٹھیں مارنے لگا تو جس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غسل کے پانی چند قطروں میں یہ کمال تھا کہ ان کو چوس کر حضرت علی رضی اللہ عنہا کے سینے میں علم و ادراک کا سمندر موجزن ہو گیا اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علوم غیبیہ کی انتہا کون جانے۔

Leave a Comment