قصص الانبیا ء

حضرت داؤد علیہ السلام کی خوبصورت آواز

حضرت داؤد علیہ السلام کی خوبصورت آواز

حضرت داؤد علیہ السلام کی خوبصورت آواز

حضرت داؤد علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے نیک اور بر گزیدہ بندے ہیں ۔ جنہں اللہ تعالیٰ نے نبوّت کے منصب پر فائز کیا۔اور انہے بہت سے ہنر سے نوازا۔حضرت آدم کے بعد حضرت داؤد ہی وہ نبی تھے جنہیں قرآن میں “خلیفہ الارض ” کہا گیا۔حضرت داؤد نے جس چیز کا بھی علم حاصل کرنا چاہا اللہ تعالیٰ نے اُنھیں عطا کیا۔آپ کو بنی اسرائیل کا بادشاہ بھی بنایا گیا۔
ارشادِ ربانی ہے۔ “داؤد نے جالوت کو قتل کر ڈالا اور اللہ نے ان کو بادشاہی اور دانائی بخشی اور جن جن چیزوں کا چاہا، انہیں علم دیا”

حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور کا نزول

زبور آپؑ  پر نازل ہوئی۔  جس کا مقصد تورات کی تکمیل تھا۔
قرآن کریم کی سورۃ بنی اسرائیل میں اِرشاد ہے۔ “اور ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر فضیلت دی اور داؤد کو زبور کی عنایت کی۔”چونکہ زبور اللہ کی حمدوثنا سے مزین ہے۔  اور حضرت داؤد پر نازل کی گئی ہے۔ حضرت داؤد اس کی تلاوت نہایت خوبصورت طریقے سے کرتے۔

لحن داؤدی

زبور کی تلاوت اور اپنی حمدوثنا کے لیے اللہ نے حضرت داؤد کو نہایت خوبصورت آواز سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو دل نشین آواز اور سحر انگیز لحن عطا فرمایا تھا۔آپ جب زبور کی تلاوت کرتے تو وجد آفرین تلاوت سے مسحور ہو کے۔  چرند پرند،درخت، پہاڑ،جن و انسان،دریا سمندر،نیز دنیا کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا میں محو ہو جاتی۔ مفسرین کے مطابق، اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں، پرندوں جانوروں کو حکم دیا تھا۔

کہ جب حضرت داؤد علیہ السلام اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں تو وہ سب ان کے کلمات کو دہرائیں۔اور اس طرح ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح میں حضرت داؤد کے ساتھ مگن ہو جاتی۔
اسی لیے آج تک “لحن داؤدی” ضرب الامثال ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ،”داؤد علیہ السلام پر قرأت کو آسان اور ہلکا کر دیا۔وہ اپنے گھوڑے پر زین کسنے کا حکم فرماتے اور اس سے پہلے کے زین کس جاتی آپ پوری زبور کی تلاوت کر چکے ہوتے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جب حضرت ابو موسیٰ اشعری کی تلاوت قرآن سنتے تو فرماتے،” ابو موسیٰ کو اللہ تعالیٰ نے “لحن داؤدی” عطا کیا ہے۔

محبوب نماز

حضرت داؤد علیہ السلام ہر وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہتے اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب نماز، داؤد کی نماز اور سب سے محبوب روزے، داؤد کے روزے ہیں۔

Leave a Comment