اسلامک واقعات

حاجی صاحب قبر میں سر پکڑے پریشان بیٹھے تھے کہ فرشتہ حاضر ہوا اور…

گولڈن روزہ —-
حاجی صاحب قبر میں سر پکڑے پریشان بیٹھے تھے کہ فرشتہ حاضر ہوا-
” حاجی بلند اقبال صاحب اوکاڑہ شوگر مل والے ؟؟” فرشتے نے آواز لگائ-
” آہو آہو … ” حاجی صاحب گھگھیائے- ” پہلے وی دو فرشتے آئے سی … لے گئے سارا حساب کتاب ”
” جی بالکل …. افسوس حاجی صاحب …. آپ کی سب نمازیں ڈال کر بھی حساب پورا نہیں ہو رہا” فرشتہ بولا-
“3 حج وی کیتے سی ؟ اوناں دا کی بنیاں ؟؟” حاجی صاحب سر کھجاتے ہوئے بولے-
“2 حج تو سرکاری نکلے ، وہ آپ واپس لے سکتے ہیں …. شوگر مل میں ڈال کر رس نکال کر پیجئے … تیسرے حج میں آپ طواف کر کے ھوٹل میں پڑے رہے …. بلا کے سست ہیں حاجی صاحب … پورا حج تو کر لیا ہوتا …. کم از کم شیطان کو دو کنکر ہی مار لیتے ”
“اچھا …. ہُن کی ہووئے گا ؟”
“ہونا کیا ہے … روزے ہیں آپ کے پاس ؟؟”
” آہو آہو …. چالیس سال دے روزے …”
یہ کہتے ہوئے حاجی صاحب نے ایک پُرانی کھڑپینچ پیٹی کھینچ کھانچ کر باہر نکالی-
پھر جیب سے ایک زنگ آلود چابی نکال کر کہا ” چیک کر لوؤ … پورے 1200 روزے …. ایک روزہ وی نئیں کھاہدا”
فرشتہ گھڑی دیکھتے ہوئے بولا ” ِمجھے قبر نمبر 231 اور 232 کا حساب کرنے جانا ہے … اتنی دیر میں آپ مکمل اور بے عیب روزے گن کر الگ کر دیجئے- ایک مکمل روزہ بھی مل گیا تو کام بن جائے گا-
فرشتہ چلا گیا تو حاجی صاحب نے لرزتے ہاتھوں سے “روزوں والی پیٹی” کھولی-
اندر تیس تیس روزوں کی چالیس گڈیاں بڑی ترتیب سے لگی تھی- انہوں نے نہایت احتیاط سے پہلا روزہ اٹھا کر دیکھا تو اس کا بازو ٹوٹا ہوا تھا- وہ کچھ دیر ٹکٹکی باندھے اسے دیکھتے رہے پھر یہ کہ کر ایک طرف رکھ دیا کہ:
“اے چڑی روزہ ہونڑاں … ”
اس کے بعد انہوں نے ایک ایک روزہ نکال کر چیک کیا- یہ جان کر انہیں شدید مایوسی ہوئ کہ صندوق میں پڑا کوئ بھی روزہ مکمل سلامت نہ تھا- کسی کی ٹانگ غائب تھی تو کسی کا بازو – اور کسی کا تو سر ہی غائب تھا-
انہوں نے مایوس ہو کر صندوق بند کیا اور دیوار قبر سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئے-
کئ گھنٹے بعد فرشتہ آیا تو حاجی صاحب خود ہی بول اٹھے:
“بھائی روزہ اک وی سلامت نئیں … غیبت ، جھوٹ ، فراڈ ، تے دھوکے نے میرے سارے روزے برباد کر دتے- پوری پیٹی بے کار پئ آ … ہُن مینوں ہور ٹینشن نہ دے … سُٹ دے جس دوزخ وچ سُٹنا ایں ”
“مایوس مت ہوئیے …. ” فرشتے نے کہا- ” ہمارے دفتری ریکارڈ سے ایک گولڈن روزہ برامد ہوا ہے …. جس پر آپ کا نام لکھا ہوا ہے … مبارک ہو … آپ کامیاب ہو گئے ”
“گولڈن روزہ ؟ او کی ہوندا ؟”
” کسی غریب مسکین کا روزہ افطار کرانا ” فرشتے نے کہا اور جنت کی کھڑکی کھول دی-

Leave a Comment