قصص الانبیا ء

جمعہ کے دن کے حوالے سے کچھ اہم فضائل

jumma ka din ka hawalay sa kch aham faraiz

جمعہ کے حیرت انگیز فضائل:

1) ہفتے کا بہترین دن :

نبیﷺ نے فرمایا:
سب سے بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے. اس دن آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا تھا، اسی دن ان کو جنت میں داخل کیا تھا اور نکالا تھا . [مسند احمد/ترمذی ]

2) سورۃ کہف:

نبیﷺ نے فرمایا:
جس نے جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھی اس کے لیے دو جمعوں کے درمیاں نور روشن ہو جاتا ہے” [سنن نسائی]

3) مغفرت کا بہترین موقع:

نبیﷺ نے فرمایا:
جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں. [بخاری]

4) ساری دعاؤں کی قبولیت کا وقت :

نبیﷺ نے فرمایا:
جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی چیز اللہ پاک سے مانگے تو اللہ پاک اسے وہ چیز ضرور دیتا ہے۔ ہاتھ کے اشارے سے آپ نے بتلایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی سی ہے. [بخاری]

5) جمعہ کے دن یا رات کے وقت موت:

نبیﷺ نے فرمایا:
جمعہ کے دن یا رات کے دن کوئی مسلمان نہیں مرے گا، سوایۓ اس کے ، کہ جسے اللہ تعالی قبر کے عذاب سے محفوظ کر دیے. [ترمذی]

Leave a Comment