اسلامک وظائف

جمعہ کے دن کا خاص وظیفہ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے اے اللہ ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں ہر برے دن اور ہر بری رات سے ہم سب کو اپنی عافیت کے سائے میں رکھیے گا حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب بھی حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم میں درد ہوتا آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم دو سورتیں پڑھ کے دم کر لیتے اور اللہ آُپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کوشفا عطا فرما دیتے۔

جب حضرت حسن اور حسین بھی بیمار پڑتے تو آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن پاک کی آخری دو سورتیں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر دم کرتے اللہ پاک شفا عطا کر دیتے۔ آُپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سونے سے پہلے ہر رات یہ دونوں سورتیں پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر لیتے اور پھر ہاتھ کواپنے سر مبارک پر پھیر لیتے۔ یہ سب سے بہترین علاج ہے پڑھنے والے کو کبھی نظر بد نہیں ہوتی ۔ اگر لگ بھی گئی ہو نظر بد تو وہ ختم ہو جائے گی جادو اس کے قریب نہیں آسکتا۔یہ روزانہ دن میں ایک بار ہی سہی دونوں آخری سورتیں پڑھ کر پورے جسم پہ دم کرلیں۔ یہ سورتیں پڑھنے والے کے دل سے بے چینی، گھبراہٹ اور بے سکونی ختم ہو جاتی ہے ۔

جمعہ کے دن یہ سورتیں پڑھنے سے انشاءاللہ جادو، نظربد اور ہر پریشانی ختم ہو گی۔ اگر اسے پڑھنا معمول بنا لیا جائے تو انشاءاللہ بے پناہ فائدہ ہوگا۔ اور آپ کو بے حد سکون ملے گا۔ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں۔

Leave a Comment