قصص الانبیا ء

جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت

جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت

نیبیوں کے سلطان محبوبِ دو جہاں رحمتِ عالمین محبوبِ رحمٰن ﷺ نے ارشاد فریایا:

“جس شخص نے مجھ پر جمعہ کےدن دو سو (200) مرتبہ درودِ پاک پڑھا اس کے دو سو (200) سال کے گناہ معاف ہوں گے ۔
(جَمعُ الجوامِع لسیوطی ج ٧ ص ١٩٩ حدیث نمبر ٢٢٣٥٣ )

 

خوش نصیب

ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ عزوجل نے ہمیں اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے جمعتہ المبارک جیسی نعمت سے سرفراز فرمایا ۔
افسوس ہم نا قدرے جمعتہ المبارک جیسے دن کو بھی عام دنوں کی طر گزار دیتے ہیں .حالانکہ یومِ جمعہ عید ہے ۔ جمعہ تمام دنوں کا سردار ہے .اس دن اللہ عزوجل جہنم کی آگ نہیں سلگاتا ۔ جمعہ کی رات دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔
.جمعہ کو بروز قیامت دلہن کی طرح اٹھایا جاۓ گا

شہید کا رتبہ

جمعہ کے دن مرنے والا خوش نصیب شہید کا رتبہ پاۓ گا اور قبر کے عذاب سے محفوظ ہوتا ہے۔
مفسر شہیر حکیم الامت امام احمد رضا بریلوی فرماتے ہیں کہ جمعہ کو حج ہو تو ستّر (70) کا ثواب ملتاہے جمعہ کو ایک نیکی ستّر (70) نیکیوں کے برابر ہوتی ہے ایک گناہ ستّر (70) گناٶں کے برابر ہوتا ہے

Leave a Comment