اسلامک معلومات اسلامک واقعات اسلامک وظائف

جادو سے حفاظت

جادو وجود رکھتا ہے اس پر ہمارا یقین اسی لیے ہے کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو کیا گیا تھا-بے شک یہ بہت بری چیز ہے-جادو کبھی فائدہ نہیں پہنچاتا بلکہ بندے کو تباہ کر دیتا ہے-جادو کا اثر صرف اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے-اگر اللہ تعالی اجازت نہیں دیں گے تو جادو بھی اثر نہیں کرتا-اسیا بھی ہوتا ہے کہ اگر کوئی کسی اور کے اوپر جادو کر رہا ہو تو اس کا اثر اس الٹا بھی پڑ جاتا ہے

یعنی جادو کرنے والا خود ہی تباہ ہوجاتا ہے ایسا اسی لیے ہی ہے کیونکہ اللہ تعالی کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا-سورہ فاتحہ جادو سے نجات کا بہترین طریقہ ہے-خارجہ بن صلت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اسلام قبول کر کے آرہے تھے جب ان کا گزر ایک قوم کے پاس سے ہوا جہاں ایک مجنون آدمی رہتا تھا اور اس کو زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا-اس آدمی کے اہل خانہ نے کہا ہمیں معلوم ہے تمھار ساتھی (رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) خیر لے کر آیا ہے-کیا تمھارے پاس کوئی ایسی چیز ہے جس سے تم اس کا علاج کر سکو؟تو انہوں نے اس آدمی پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کیا اور وہ ٹھیک ہوگیا-(سنن ابی داود:3896)- سورہ البقرہ پڑھنے سے بھی شیطان کا زور ٹوٹتا ہے-رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:سورہ البقرہ پڑھا کرو، پس کیونکہ اس کا پڑھنا باعث برکت ہے-اسے چھوڑنا باعث حسرت ہے اور اس کے پڑھنے والے پر جادوگر قدرت نہیں رکھ سکتا-(صحیح مسلم:1874)آیت الکرسی بھی جادو سے حفاطت کا ذریعہ ہے-سورہ الاعراف پڑھنے سے بھی جادو سے بچا جا سکتا ہے-نیز جادو کا علاج قرآن پاک کی سورتوں میں ہے-ہمیں سب سے پہلے اس سے مدد مانگنی چاہیے-

اس کے کلام پاک پڑھ کر مدد مانگنی چاہے-ہم طرح طرح کے پیر بابا کے پاس چلے جاتے ہیں جو جادو کا اثر زائل کریں نا کریں ہمیں جسمانی نقصان ضرور پہنچا دیتے ہیں-جادو کرنا گناہ قرار دیا گیا ہے-جادو مختلف قسم کا ہوتا ہے-اگر آپ کے جسم میں درد ہے اور مسلسل ہے اور ہر دوائی کھا کر دیکھ لی لیکن نہیں جا رہا تو 3 دفعہ بسم اللہ اور 7 دفعہ “أَعُوْذُ بِاللہِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ” اس عمل کو پڑھ کر جس جگہ درد ہے وہاں ہاتھ رکھیں تو انشاء اللہ درد سے نجات مل جائے گی-

Leave a Comment