اسلامک معلومات اسلامک وظائف

جادو سے بچنے کا وظیفہ

جادو سے بچنے

جادو سے بچنے کا وظیفہ

جادو سے بچنے کا وظیفہ۔ : یہ ایک معروف نام ہے۔ جو ہر معاشرے میں بخوبی جانا جاتا ہے۔ کہ اسکا مطلب اور مقصد کیا ہوتا ہے ۔اسلام میں توجادو کرنا بہت بڑا جرم اور کفر کی ایک قسم ہے۔ لیکن ایک زمانے میں یورپ میں بھی جادو کو سنگین جرم سمجھا جاتا تھا ۔ جس پر جادوگروں کو سزائے موت بھی دی جاتی تھی۔ پاکستانی قوم کا بڑا طبقہ جادو ٹونے پر یقین رکھتا ہے ۔ جس سے بہت سی خرابیاں رونما ہورہی ہے۔  اس لئے حکومت اس پر قانون سازی بھی کررہی ہے ۔

جادو کے بارے میں علامہ ابو صالح نے نہایت مدلل مضمون لکھا ہے۔  جس میں جادو کے بارے میں اسلام کے احکامات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ ۔ قرآن مجید اور سنت نبویﷺ نے جادو کی اقسام اور ان کا حکم بیان کیا ہے۔جادو کو جادو اس لئے کہا جاتا ہے کہ ۔ اس کے اسباب مخفی (چھپے ) ہوتے ہیں ۔ اور اس لئے کہ جادوگر ایسی پوشیدہ اشیاء سے کام لیتے ہیں ۔ جن کی بنا پر لوگوں پر خیال واثر اورعمل و حقیقت کو چھپانے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہو سکیں۔  انہیں نقصان پہنچا کر ان کے مال وغیرہ کو چھین سکیں ۔

جادو گر کیا طریقے استعمال کرتے ہیں

وہ ایسے طریقے استعمال کرتے ہیں جو کہ عام طور پر سمجھ میں نہیں آ سکتے۔  اور اسی لئے رات کے آخری حصہ کو سحر کہتے ہیں۔ کیونکہ اس میں لوگ غفلت میں اور حرکت میں کمی ہوتی ہے۔ اور پھپھڑے کو بھی سحر کہتے ہیں۔ کیونکہ یہ جسم کے اندر چھپا ہوا ہوتا ہے۔اسکا شرعی طور پر معنی یہ ہے کہ۔ جو جادوگر لوگوں پر خلط ملط کرتے ہیں ۔اور انہیں تخیل پیش کرتے ہیں ۔تو اسے دیکھنے والا حقیقت تصور کرتا ہے ۔حالانکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔

جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے ”کہنے لگے اے موسٰی یا تو تُو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں ۔جواب دیا کہ نہیں تم ہی پہلے ڈالو اب تو موسی علیہ السلام کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے بھاگ دوڑ رہی ہیں۔ پس موسٰی نے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا ۔ہم نے فرمایا خوف نہ کر یقیناً تو ہی غالب اور برتر رہے گا اور تیرے دائیں ہاتھ میں جو ہے اسے ڈال دے کہ ان کی تمام کاریگری کو وہ نگل جائے ۔انہوں نے جو کچھ بنایا ہے صرف یہ جادوگروں کے کرتب ہیں اور جادوگر کہیں سے بھی کامیاب نہیں ہوتا۔بعض اوقات جادوگر ایسی گرہیں لگا کر جادو کرتے ہیں کہ ان گرہوں میں پھونکیں مارتے ہیں ۔

جادو سے بچنے کے لیے وظیفہ

جادو سے بچنے کے لیے صبح وشام یہ آیات وادعیہ پڑھ کر دم کرلیا کریں: معوذتین (سورہٴ فلق سورہٴ ناس)
فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّہَ سَیُبْطِلُہُ إِنَّ اللَّہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ․ اور یہ دعا: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّہِ التَّامَّةِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّةٍ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․ اللہ تعالیٰ آپ کو جنات وشیاطین اور جادوگر کے شر سے حفاظت فرمائے۔

Leave a Comment