اسلامک وظائف

جادو ختم کریں بہت آسانی سے

جادو ختم کریں

جادو ختم کریں بہت آسانی سے

جادو ختم کریں بہت آسانی سے ۔ دوستو آسیب،سحر اور نظر بد تین الگ الگ چیزیں ہیں۔ آسیب تو یہ ہے۔کہ کسی نےکوئی جادوٹونانہیں کروایا۔ لیکن کسی سبب سے کوئی شریر جن یا جننی کسی انسان سے چمٹ گئی۔ یا اسےاذیت پہچانےلگی۔اس کاعموماًسبب یہ ہوتا ہےکہ ”عمار“ کوکسی انسان سےلاشعوری طور پرکوئی تکلیف پہنچتی ہے۔ تو وہ غصہ اور رد عمل میں اس انسان کو تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
جادو وہ عمل ہے جس میں مافوق العقل واقعات پیش آنے لگتے ہیں۔ جہاں چار لوگ جمع ہوئے آسیب اور جادو پر بات شروع ہوجاتی ہے۔ اس سلسلے میں لوگ افراط و تفریط کا شکار ہیں۔

ایک تو وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ آسیب واسیب کچھ نہیں ہوتا۔ کسی کوکیا پڑی ہے کہ وہ جادو کرائے؟دوسرےوہ لوگ ہیں جو ہرکام,ہر بات کو آسیب اور جادو کی وجہ سمجھتے ہیں۔ کسی دن برتن زیادہ ٹوٹ گئے۔ تو آسیب کی شرارت، بیٹیوں کے رشتے نہیں ہورہے ۔ کہا کہ کسی نے رشتے باندھ دیے، روزگار کا مسئلہ ہے۔ تو فوراً کہا کہ کسی نے عمل کروادیا و غیرہ و غیرہ۔

آسیب اور جادو کا فرق جانیں

سب سےپہلےہم آسیب پر بات کرتے ہیں۔ بزرگوں نے کسی انسان پر آسیب کے اثر کی یہ پہچان بتائی ہے ۔ کہ اس کی آنکھیں دائیں سے بائیں، بائیں سے دائیں پنڈولم کی طرح ہلتی ہیں۔ حضرت مفتی شفیع عثمانی رحمہ اللہ کے والد مولانا یسین رحمہ اللہ نے ایک طریقہ بتایا ہے۔
نیلے رنگ کے سوت کا دھاگا لے کر سات دفعہ یعنی سات دھاگے مریض کے قد کے برابر ناپ لیں۔ 14ویں پارے میں سورہ النحل کی آیت نمبر 127 ’’ وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ‘‘ سات دفعہ مغرب سے پہلے پڑھ کر ان دھاگوں پر دم کر دیں۔ رات کو سوتے وقت دھاگا مریض کے نیچے رکھ دیں۔

صبح مریض کےقدسےناپ لیں۔اگردھاگےکی لمبائی پڑھ جائےتو آسیب ہے۔ لمبائی گھٹ جائےتوجادو ہے، اگر برابر ہےتوعام بیماری ہے۔ نقشبندی سلسلےکےایک بزرگ اپنی کتاب میں یوں لکھتے ہیں:
’’ایک دفعہ جنوں سے ملاقات

 آسیب سے بچنے کے لیے یہ طریقے اختیار کریں۔

۱: گھر میں ایک دفعہ روزانہ منزل ضرور پڑھیں۔
۲: غسل کی حاجت ہو تو فوراً غسل کریں۔
۳: آخر کے تینوں قل تین تین دفعہ صبح شام پڑھیں۔
۴: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی صبح و شام کی دعاؤں کے پڑھنے کا اہتمام کریں۔
۵: باتھ روم میں کوئی بھی ننگے سر نہ جائے۔ مجھے اپنے جاننے والے چند گھرانوں کا طریقہ بڑا پسند آیا۔ باتھ روم کے باہر ایک چوکور کپڑا رومال سے ذرا بڑے سائز کا لٹکا رہتا ہے جو بھی باتھ روم جاتا ہے، سر پر رکھ کر جاتا ہے۔

جادو ختم کریں

جادو کے لیے یہی بات کافی ہے۔ کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پربھی جادو کا اثر ہوگیا تھا۔ قرآن شریف کے آخر میں جو دو سورتیں ہیں وہ اسی موقع پر نازل ہوئیں۔ حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ کا کہنا تھا کہ اگر میں ایک خاص دعا نہ پڑھتا۔ تو جادو سے یہودی مجھے گدھا بنادیتے۔ جادوسےبچنےکےوہی اعمال ہیں۔ جوآسیب سے بچنے کے ہیں۔البتہ حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ کی جادوسےبچنے کی دعا بھی روز پڑھنے کا اہتمام کریں۔ یہ دعا ہر دعا کی کتاب میں آسانی سے مل جائے گی۔

حضرت حسین احمد مدنی رحمه الله جادو کے اثر کو ختم کرنے کے لیے یہ عمل بتاتے تھے۔
۱۱ دن تک ان آیات کو ۱۱ دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو غسل کرادیں۔
سورۂ یونس کی آیات 81-82
اعراف کی 5آیات 118-124
سورۂ طہ کی آیت 69

نایاب عمل

جس مریض کا علاج کرنا ہو اس کو قبلہ رخ اپنے سامنے بٹھائیں۔ایک کوری ہانڈی پہلےسے لےکر اپنے پاس رکھیں۔اور ایک سرکنڈا بھی اپنےپاس رکھیں۔مریض کوبستر پر لٹادیں، مریض اور ہنڈیا کا حصار کریں۔ اور اسم یا قابض کا نقش کاغذ پرتحریر کرکے ہنڈیا کے اندر رکھیں۔اب ان کلمات عمل کو اکتالیس بار پڑھ کر سرکنڈا سے مریض کے تمام بدن سے جھاڑ کر کے سرکنڈا کو ہنڈیا میں جھاڑ دیں۔

کلمات یہ ہیں

بسم الله یادافع البلیات یاحل المشکلات،،
اور ہر بار مریض اور سرکنڈے پر دم کرتےجائیں۔ اور ساتھ ساتھ ہنڈیا میں گوگل،اجوائن،اور تخم اسپند بھی ڈالتے جائیں۔اس طرح 21بار جھاڑیں،اب اسم یا قابض کو 903بار پڑھ کر سرکنڈا کی مدد سے تمام بدن مرض سے جمیع اثرات کو قبض کرنے کی نیت۔ اور کامل تصور اور قوت ارادی سے جھاڑ کر ہانڈی میں جھاڑ دیں،اور سرکنڈے کو بھی ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہنڈیا میں ڈال دیں،اور اس پر سر پوش دے دیں۔

اور مریض کے ہاتھ سے سیاہ ماش،اور گندم کا آٹا گندھوا کر اس سے منہ کو بند کروا دیں،اور چولہے پر رکھ کر خوب آگ جلائیں،تاکہ ہانڈی کے اندر سرکنڈا نقش اور اجوائن وغیرہ جل کر خاکستر ہو جائیں،اور ہانڈی کو اٹھا کر کسی دریا،نہر،یا ویران کنویں میں پھینک دیں،اس عمل کے بعد مریض کو فوری طور پر غسل کروائیں،اور مریض کے جو کپڑے دوران عمل زیب تن تھے،دوبارہ نہ پہنیں کسی غریب کو دے دیں

جادو ختم کریں بحکمِ اللہ

بحکم خداتعالی ایک ہی بار کے عمل سے برسوں کا لاعلاج مریض تندرست ہوجائےگا،اس عمل کےبارےمیں صرف اتنا کہوں گاکہ میں نےاس نقش کو ہر جگہ سو فیصد مجرب پایا اس عمل سے حقیر سے ہزاروں مریض شفاءیاب ہو چکے ہیں، اس عمل کوعامل کے علاوہ کوئی بغیراجازت کےنہ کرے،
خود عامل بننے کے لئے بھی اجازت ضروری ہے،ان آیات کا علیحدہ علیحدہ پرہیز جلالی جمالی کے ساتھ سوا لاکھ کا علیحدہ علیحدہ چلہ نکالے ،عمل مکمل ہونے پر کسی حلال جانور کا صدقہ دے،عامل ہو جائے گا،اگر عمل نہ کر سکے تو حقیرسے رابطہ کرے عمل کی اجازت کے بعد کر سکتا ہے،دعا ہے الله پاک ہر کسی کو شفاء عطاء فرمائیں،

Leave a Comment