قصص الانبیا ء

تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنے عذاب کی لپیٹ میں لے لے

آپﷺ نے فرمایا: “لوگ جب ظالم کو ظلم کرتے ہوئے دیکھیں. اور اسے نہ روکیں تو قریب ہے کہ الله تعالیٰ ان سب کو اپنے عذاب کی لپیٹ میں لے لے۔” ابوداؤد کتاب الملاحم باب الامر والنھی ۔ح۔۸۳۳۴۔، ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فی نزول العذاب اذا لم یغیر المنکر ۔ح۔۸۶۱۲۔ امام نووی نے صحیح کہا ہے نبی رحمتﷺ نے فرمایا: ’’تم اپنے بھائی کی مدد کرو وہ ظالم ہو یا مظلوم۔‘‘ ایک شخص نے عرض کیا: ’’یارسول اللّٰہﷺ!

جب وہ مظلوم ہو تو میں اس کی مدد کروں گا. لیکن یہ بتائیے اگر وہ ظالم ہو تو اس کی مدد کیسے کروں؟‘‘ آپ رسولﷺ نے فرمایا: ’’اس کو تم ظلم کرنے سے روک دو۔ یہی اس کی مدد کرنا ہے۔‘‘ صحیح بخاری کتاب المظالم باب اعن اخاک ظالما او مظلوماً معاشرے سے ظلم وفساد روکنے کے لیے کتنا جامع ارشاد ہے کہ اخلاقی جرات سے کام لے کر ظالم کو ظلم کرنے سے روکو۔

Leave a Comment