قصص الانبیا ء

تقویٰ کو حاصل کرنے کے آسان طریقے

* تقویٰ کو حاصل کرنے کے آسان طریقے جس پر عمل کرنے سے آپ اللہ تعالی کی پیاری بندے بن سکتے ہیں *

تقویٰ کوحاصل کرنے کا پہلا طریقہ :

اہل تقویٰ پرھیزگار خواتین کے ساتھ تعلق بنائے.لہذا یہ دیکھیں کہ آپ صبح شام کن لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں. حدیث شریف میں حضورﷺ نے فرمایا کہ ہر آدمی اس بات کو دیکھے.کہ اس کا اٹھنا بیٹھنا، اس کی دوستیاں ، اس کے تعلقات، اس کا میل جول کن لوگوں کے ساتھ ہے؟ .اگر وہ غافل لوگ ہیں. تو اس کے نتیجے میں آپکی وہ ھمت کمزور پڑتی چلی جائے گی . تقویٰ حاصل کرنےکی منزل دور ہوتی چلی جائے گی. اگر اہل تقوی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا تعلق رکھا ہے. تو الله تعالیٰ کی رحمت سے آپ کی دینی ہمت میں طاقت آئے گی۔

اللہ سے رجوع کیجئے

تقوی حاصل کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے .کہ اللە تعالیٰ سے مسلسل رجوع کرنا. یعنی یہ دعا کرنا کہ یا اللە ! میں تو کم ہمت ہوں. آپ نے ہی ہمت عطا فرمائی ہے.آپ ہی اس میں برکت اور طاقت عطا فرما سکتے ہیں. یا الله! مجھے اتنی ہمت دے دیجئیے ، اور میرا حوصلہ اتنا بلند کر دیجئے. میں نفس کی خواہشات سے، اس کے بہکانے سے، اپنے آپ کو بچا سکوں. اور گناہوں سے محفوظ رہ سکوں۔

بہرحال ! انسان دو کام کرے. ایک تو صحبت ٹھیک کر لے . دوسرے اللہ تعالیٰ سے بار بار رجوع اور دعا کرنے کی عادت ڈال لے۔

گرنے سے مت ڈریں

لیکن یہ کام محنت اور مشق کرنے سے ہوتے ہیں اور ابتداءً انسان جب کسی کام کی محنت اور مشق کرے گا، تو ابتداء میں دو چار مرتبہ گرے گا ، مثلاﹰ ابتداء میں بچہ جب چلنے کی کوشش کرتا ھے تو بار بار گرتا بھی ھے.

لیکن دو چار مرتبہ گرنے کے بعد جب چلنے کی عادت پڑ جائے گی ، تو پھر پاؤں خود بخود اس طرح چلیں گے ، جس طرح چلنے چاہئیں ، اسی طرح تقویٰ کی مشق کرنے میں بھی انسان چلتے چلتے گرتا ہے.

مایوس نہ ہو جائیں

اس گرنے میں گھبرائیں نہیں، مایوس نہ ہو جائیں کہ ہم تو گر گئے ، ہم سے تو کہا گیا تھا کہ ہمت کرو، اور دعا کرو تم گرو گے نہیں۔ لہذا اس کو مایوسی کا ذریعہ نہ بنائیں۰ اس لئے کہ جب کوئی شخص کسی چیز کو سیکھنے کی مشق کرتا ہے. تو مشقت کے دوران گرتا بھی ہے، لیکن وہ گرنا درحقیقت صحیح راستے پر چلنے کی تمہید بن جاتا ہے۔

 

لہذا بار بار توبہ اور اللہ سے رجوع کرتے رہیں اور تقوی کے حصول میں انتہائی کوشش کرتے رہیں کبھی بھی مایوسی کا شکار نہ ھو بس اپنے پیارے اللہ کو راضی کرنے کی اور نفس و شیطان کو ناراض رکھنے کی کوشش موت تک جاری رکھیں۰
اللہ تعالی عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین

Leave a Comment