قصص الانبیا ء

تدوین حدیث کاسلسلہ

تدوین حدیث کاسلسلہ

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بعض صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں حدیثیں لکھی تھیں. اسلام کے ابتدائی عہد میں حدیث نبوی پر مشتمل جو صحیفے لکھے گئے .ہمارے پاس تدوین حدیث کےسلسلہ کا تاریخی ثبوت موجود ہے۔

“صحیفہ صادقہ”

.ان صحیفوں میں حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ کا “صحیفہ صادقہ” بہت مشہور ہے.
اسی طرح حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہا کا صحیفہ بھی تھا .جس میں بہت سے احکام و مسائل درج تھے.مگر اس سلسلے میں سب سے بڑی اہمیت صحیفہ ابی ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حد ہے جو ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہا سے ان کے عزیز شاگرد حضرت امام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ نے روایت کیا ہے۔

اہمیت کا حامل

یہ تدوین حدیث کاسلسلہ میں اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ بہ تمام و کمال اسی طرح ہم تک پہنچ گیا ہے جس طرح امام رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا اور پھر اس کو مرتب کیا تھا۔ اس صحیفہ کی کھوج کھاج اس طرح نکالی گئ کہ چند سال پہلے دو مخطوطے دستیاب ہوئے۔

عصر حاضر کی تحقیقات

ایک برلن میں اور دوسرا دمشق میں جن میں کوئی بھی فرق نہ تھا۔ جبکہ یہ صحیفہ” مسند امام احمد”میں مکمل طور پر محفوظ ہے۔ نیز اس کی بیشتر احادیث صحیح بخاری کے متعلقہ ابواب میں موجود ہیں۔ اسی طرح سے عصر حاضر کی تحقیقات نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعدد خطوط و ثائق منکشف کر دیے ہیں جن میں مقوقس مصر اور نجاشی کے نام لکھے گئے دعوت نامےمشہور ہیں۔

Leave a Comment