اسلامک وظائف

بلاوا کیسے آتا ہے؟

اذان ختم ہو تو تین مرتبہ تلبیہ لَبَّیْکَ اللّٰهُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ پڑھے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس وظیفے کو قبول کرکےمیرے ابو کو حج پر بلالیا۔دوسرا وظیفہ جو میں خود بھی کرتی ہوں اور بے شمار فوائد اٹھاتی ہوں۔ میں یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتی ہوں۔ جب بھی کہیں جانا ہوتا ہے تو گاڑی آسانی سے ملتی ہے اور جب کوئی چیزیں خریدنی ہوں تو آسانی سے اچھے ریٹ پر مل جاتی ہیں۔
سورۂ قریش کا ورد بھی کرتی ہوں جب گاڑی بالکل خالی ہوتی ہے توجلدی سے سواریاں آکر گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔ سورۂ کوثر تو ہر چیز میں برکت کیلئے لاجواب وظیفہ ہے جس چیز پر بھی دم کرو صرف گیارہ مرتبہ یعنی اکثر اچانک مہمان زیادہ آجاتے ہیں اور کھانا کم ہو تو جب بھی سورۂ کوثر پڑھی تو ماشاء اللہ اللہ اتنی برکت ڈال دیتا ہے کہ سب سیر ہوکر کھا بھی جاتے ہیں۔جاری ہے ۔

اور کچھ بچ بھی جاتا ہے۔ اسی طرح کئی مرتبہ واشنگ پاؤڈر پر دم کیا تو وہ بہت دنوں تک ہمارے کپڑے دھوتے ہیں اور ختم ہی نہیں ہوتا۔ میں نے عبقری روحانی اجتماع میں اپنے ابو اور کزن کے ساتھ شرکت کی‘ میرے ابو بہت تعریف کررہے تھے کہ ماشاء اللہ اتنی تعداد میں لوگ تھے اور سب سیر ہوکر کھاجاتے تھے‘ مجھے بہت زیادہ ٹینشن تھی

ایک مسئلہ بہت زیادہ گھمبیر تھا اس سے نجات کیلئے میںحٰمٓ لَایُنْصَرُوْن کو ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ پڑھا الحمدللہ اللہ نے پریشانی دور کردی۔ اس کے علاوہ میں جنات کا پیدائشی دوست جلد سوئم میں آنیوالا وظیفہ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ سارا دن کھلا پڑھتی ہوں۔۔جاری ہے ۔

Leave a Comment