اسلامک وظائف

بالوں میں کنگھی پھیریں ،شادی ہو جائے گی۔ طاقتورروحانی عمل ۔ ہر طرح کی رکاوٹ دور گا

بالوں میں کنگھی

بالوں میں کنگھی پھیریں ،شادی ہو جائے گی۔ طاقتورروحانی عمل ۔ ہر طرح کی رکاوٹ دور گا

بالوں میں کنگھی پھیریں ،شادی ہو جائے گی۔ دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں بڑھتے ہوئے۔ دیگر مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ نوجوان لڑکیوں کا وقت پر مناسب رشتہ نہ ہونے کے سبب اُنکی بڑھتی ہوئی عمریں ہیں. اِس وقت دنیا کی کُل آبادی ساڑھے سات ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ جس میں تین ارب اسی کروڑ سے زائد مرد۔ اور تین ارب بہتر کروڑ سے زائد خواتین شامل ہیں ۔جبکہ صرف پاکستان میں 2016 کے اعدادوشمار کے مطابق بیس کروڑ کی آبادی میں دس کروڑ سیتنس لاکھ مرد ۔اور نو کروڑ بیاسی لاکھ سے زائد خواتین شامل ہیں.۔

دیکھا جائے تو اِن اعدادوشمار کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرد عورت کے تناسب میں ابھی فلحال اتنا زیادہ فرق نظر نہیں آتا ۔ لیکن پھر بھی پاکستان جیسے ملک میں عورت کو رشتہ ازدواج میں بندھنے کےلیے کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ تیزی سے ڈھلتی عمریں انکی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث ہیں۔

بالوں میں کنگھی پھیریں ،شادی ہو جائے گی

 جہاں تعویذات اور دعاوں سے علاج کرنا احسن کام ہے ۔وہاں میں نے جن خواتین و حضرات کو کنگھے پر دم کرکے دیا ہے ۔اسکی شادی میں حائل بندشیں بھی ٹوٹ گئیں ۔اور دنوں میں اللہ نے اس کے لئے اچھے رشتہ کے اسباب پیدا کردئے۔ شادی کے خواہش مند اس سے بالوں میں کنگھی کرتے ہیں ۔ اور ان پر لگائی بندشیں ختم ہوجاتی ہیں۔اس عمل کے لئے ایک دعا ہے۔ جو کنگھی پر کی جاتی ہے ۔ چونکہ جادو ٹونہ وغیرہ ایسے معاملوں میں سر کے بالوں پر نحس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جس سے شیطانی قوتیں جڑ پکڑتی ہیں ۔اس لئے دم کیا ہوا یہ کنگھی براہ رست بالوں میں ہی پھیرا جاسکتا ہے ۔

ا یک صاحب نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ اگر سر کے بال نہ ہوں تو کنگھا کیسے کیا جائے ؟میں وضاحت کردوں کہ یہ فی سبیل اللہ عمل ہے۔ اور خالصتاً اللہ کی رضا کے لئے ہے۔ تاکہ دکھ و پریشانی سے لوگوں کو نکالا جاسکے ۔تو جن کے سروں پر بال نہیں ۔وہ بھی نیتاً اس عمل سے مستفیض ہوتے ہیں ۔شادی کے لئے عام طور پر جو وظیفہ پڑھنے کے لئے دیتا ہوں وہ یہ ہے ۔

عمل درج ذیل ہے

ہر وہ جس کی شادی رکی ہوئی ہو وہ یہ روحانی عمل کرے انشا اللہ اسکی رکاوٹیں دور ہوں گی ۔نماز عشاء کے بعد دو دو رکعت کر کے 12نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک بار سورہ اخلاص پڑھیں۔ 12نفل پڑھ کر 100مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کے وسیلے سے اللہ تعالٰی کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل ،انکساری،عاجزی سے کم از کم 15منٹ تک اپنے لئے یا اپنی بہن بیٹی کیلئے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ اللہ نے چاہا تو مراد پوری ہوگی

Leave a Comment