اسلامک وظائف

ایک نیک کام کر کے ہم دوہرا ثواب کیسے کما سکتے ہیں؟

بطور مسلمان ہماری یہی کوشش رہتی ہے ہم اللہ کو کس طرح راضی کریں-اس لیے ہم وہ کام کرتے ہیں جس میں ہم زیادہ سے زیادہ نیکیاں کما سکیں-اور اللہ کو خوش کر سکیں اور جنت کے مستحق قرار پائیں-ہم جب کوئی نیکی کرتے ہیں تو ہمیں اس بات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ کیا میں اس ایک نیکی سے اور نیکی کما سکتا ہوں؟جیسے اگر ہم کوئی ریاضی کا سوال حل کرتے ہیں تو وہ سوال کئی طریقوں سے حل کیا جاتا ہے-کوئی آسان حربہ استعمال کرتے ہیں تو کوئی مشکل-اور اس ایک سوال سے ہم کئی سوال بھی نکال سکتے ہیں-بلکل اسی طرح ہم ایک نیکی سے کئی اور نیکیاں بھی تلاش کر سکتے ہیں-

مثلا: جب ہمیں مسجد جانا ہو تو ہم یہ کوشش کر سکتے ہیں کہ پیدل چل کر جائیں جیسے کہ ہمیں پتا کہ ہم جتنے قدم مسجد تک اٹھا کر چلتے ہیں اتنا ہی ثواب ملتا ہے-یا اگر مسجد دور ہے تو آپ گاڑی یا موٹر سائیکل میں چلے جائیں لیکن راستے میں کوئی نا کوئی دعا پڑھتے جائیں-اس طرح ہمیں دوہرا ثواب ملے گا-ایک تو مسجد جا کر نماز پڑھنے کا اور دوسرا جو بھی کلام پاک ہم نے پڑھا ہوگا اس کا-

اسی طرح جب ہم کسی محفل یا قرآن خوانی میں جائیں تو وہاں فضول باتوں میں اپنے اعمال ضائع نا کریں جو کہ اکثر لوگ کرتے ہیں-اس سے بہتر ہے آپ لوگوں سے اسلامی باتیں کریں-یا ان سے اپنے مسئلوں کا حل شرعی طور پر بھی پوچھ سکتے ہیں-یا آپ کو جو اچھی بات پتا ہو وہ دوسروں کے گوش گزار کریں-ایک تو اپ ایک منفرد محفل میں آئے اس کا ثواب ملے گا اور پھر دوہرا ثواب وقت کو صحیح استعمال کرنے پہ ملے گا-

Leave a Comment