اسلامک معلومات

ایک نائی جو اللّه کو نہیں مانتا تھا .

ایک آدمی نائی کے پاس بال کٹوانے گیا، نائی کہنے لگا : میں اللّه کو نہیں مانتا۔آدمی نے پوچھا کیوں؟نائی نے بتایا : ذرا سڑک پر نکل کر دیکھو، تباہ حال لوگوں کی بہتات ہے، اگر اللّه موجود ہوتا تو لوگ ایسے تباہ حال ہوتے؟ (نعوذباللہ)آدمی باہر نکلا تو ایک ‏پراگندہ، بکھرے اور اجڑے بالوں والا تباہ حال آدمی ملا۔آدمی نے نائی کی دکان کے باہر اسے روک کر اندر جا کر کہا “دنیا میں کوئی نائی موجود ہی نہیں ہے”نائی: جناب میں ہوںآدمی نے بکھرے ہوئے بالوں والے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر نائی ہوتے تو اس کے بال اتنے بڑے اور بکھرے نہ ہوتے۔ ‏نائی: اصل مسئلہ یہ ہے جناب کہ یہ لوگ نائی کے پاس جاتے ہی نہیں۔آدمی: اسی طرح اللّه بھی موجود ہے، مگر تباہ حال لوگ اللّه کے پاس جاتے ہی نہیں، ورنہ اللّه جل شانہ ضرور عافیت کا معاملہ فرماتے۔

Leave a Comment