قصص الانبیا ء

ایک ایسا نام کہ پوری کائنات میں کوئی اور اس نام سے نہیں جانا جاتا

فظِ “اللہ” اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ذاتی نام ہے جو صرف اسی کے لیے مخصوص ہے۔ پوری کائنات میں کوئی اور اس نام سے نہیں جانا جاتا۔یہ نام اپنی تحریر کے اعتبار سے بھی نہایت خوبصورت اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی بلندی و عظمت پر دلیل ہے کہ اس میں تمام حروف اوپر کی جانب اٹھتے ہیں۔▪️ لغوی معنی▫️اس لفظ کی اصل اَل اِلٰہ ہے اور عربی لغت میں یہ نام چار معنوں میں استعمال ہوتا ہے:

1-المعبود: جس کی عبادت کی جاتی ہے۔2-الملجاء: جس کی پناہ لی جاتی ہے3-المفزوع الیہ: گھبراہٹ میں جس کی مدد حاصل کی جاتی ہے4-المحبوب: وہ ہستی جس سے سب سےبڑھ کر محبت کی جائےلفظِ اللہ کے خصائص▫️یہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا اسمِ اعظم ہے۔ امام غزالی فرماتے ہیں: جان لو یہ نام 99 ناموں میں سب سے زیادہ عظیم ہے کیونکہ اس ذاتِ الٰہیہ پر دلالت کرتا ہے جو تمام صفاتِ الٰہیہ کو جمع کرنے والی ہے۔ یہاں تک کہ کوئی صفت بھی اس سے جدا نہیں ہوتی۔ ▫️تمام اسماء الحسنٰی کی نسبت اسی کی طرف جاتی ہے: وللہ الاسماء الحسنٰی فادعوہ بھا▫️ قرآن کریم میں جو نام سب سے زیادہ جو نام استعمال ہوا ہے وہ یہی ہے یعنی 2500 مرتبہ لفظِ اللہ قرآن میں آیا ہے.▫️تمام امتیں اس نام سے متعارف ہیں اور اس کا انکار نہیں کرتیں۔▫️نماز کے ہر رکن میں یہ نام لیا جاتا ہے تکبیرِ تحریمہ سے سلام تک۔▫️اسی طرح دن کے مختلف اوقات میں صبح سے رات تک یہی اسمِ جلالہ بار بار لیا جاتا ہے: صبح جاگتے وقت: الحمد للہ الذی احیانا

اچھی چیز کو دیکھ کر: سبحان اللہ چھینک کے وقت: الحمدللہ بلندی کی طرف جاتے ہوئے: اللہ اکبر کی طرف آتے ہوئے: سبحان اللہ سوتے وقت: اللہم باسمک اموت واحیا۔۔۔▪️ اسمِ جلالہ کی برکاتاس نام کی بہت سی برکات بھی ہیں۔ یہ نام صرف نام ہی نہیں بلکہ رب کی پہچان بھی ہے اور ہمارے دل و روح کی زندگی بھی۔
▫️تکلیف کے وقت بسم اللّٰہ کہنے سے تکلیف دور ہو جاتی ہے.▫️گھر میں داخل ہوتے وقت کہا جائے تو شیطان ساتھ داخل نہیں ہوسکتا۔▫️جس کھانے پر پڑھ لیا جائے، شیطان اس میں شامل نہیں ہوسکتا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مفردون سبقت لے گئے. لوگوں نے پوچھا :اے اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد اور عورتیںاللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنا ذکر کثرت سے کرنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین

Leave a Comment