اسلامک وظائف

اگر اپ چاہتے ہیں کہ اللہ آپ کے دل میں نور بھر دے تو یہ دعا پڑھیں

“اللھم اجعل فی قلبی نورا”
“اے اللہ میرے دل میں نور ڈال دے”

ہم ہمیشہ کسی نا کسی مسئلے میں گھرے رہتے ہیں-کبھی گھر بار کا مسئلہ کبھی کاروبار کا مسئلہ کبھی بچوں کی پریشانی اور کبھی ذاتی پریشانی ہوتی ہے-ان سب میں ہمارا دماغ الجھتا ہی رہتا ہے اور دل بھی بے چین رہتا ہے-

اور دل بے چین رہتا ہے تو دماغ بھی سکون نہیں کر پاتا-دل ہمارے جسم کا سب اہم اعضاء ہے دل بند تو زندگی ہی ختم-اپنے جذبات محسوسات دل سے منسلک ہوتے ہیں-اسی لیے جب ہم کسی پریشانی میں ہوں یا کسی گناہ میں پھنسے ہوں یا کوئی گناہ کر چکے ہوں لیکن احساس ہو جائے اور دل بے سکون رہے تو یہ دعا کثرت سے پڑھیں-وہ تو کہتا ہے مجھ سے مانگو-پھر جب ہم اس سے دل میں نور بھرنے کا کہیں گے تو وہ کیسے نہیں بھرے گا-اللہ سے اگر اپنی اصلاح کے لیے دعا مانگی جائے تو خوش ہوتا ہے-اور جب ہم اللہ کو اپنے دل میں نور بھرنے کا کہتے ہیں یعنی ہم اللہ سے دل کو صاف کرنے کا کہتے ہیں-کسی بھی بغض یا برائی سے پاک-کسی کے لیے حسد نا ہو کسی کے کوئی بری سوچ نا ہو-بلکہ پاک صاف ستھرا ہو-

ہم جس چیز کو چاہتے ہیں اس کا بہت خیال رکھتے ہیں-اس کو پاک صاف جگہ پر رکھتے ہیں-تو بھلاں اللہ کے ذکر سے زیادہ پاک چیز کوئی ہو سکتی ہے-اگر ہمیں اللہ کو دل میں رکھنا ہے تو دل کو پاک صاف کرنا ہوگا-اس کے لیے اللہ سے دعا کرنی ہوگی کیونکہ صرف وہی ہے جو دل صاف کر سکتا ہے دل کی بے چینی کو دور کر سکتا ہے دل کو سکون کو پہنچا سکتا ہے-

Leave a Comment