اسلامک معلومات

اولاد کے لیے دعائیں

اولاد کے لیے دعائیں

یا اللہ ہمیں ان لوگوں میں سے بنا دے جو باہر نکلتے ہیں دین کا قرآن کا علم حاصل کرنے کے لیے۔اور جو آپ کے بہترین علم کے اجتماعات میں بیٹھتے ہیں۔

میرےاللہ ہماری مدد فرما۔ جسمانی اور جذباتی طاقت دے کر تاکہ ہم اچھے اور مثالی والدین ثابت ہوں اپنی

اولاد کے لیے.

 

اےاللہ ہمارے بچوں کو ہماری خطاؤں کے اثرات سے بچانا۔

نماز قائم

 

یا اللہ ہمیں صالح اولاد سے نوازیں یا اللہ ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور ان کو ہمارے لے صدقہ جاریہ بنا۔

یا اللہ انکو ان لوگوں میں سے بنا جو نماز قائم کرتے ہیں اور تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔

 

نماز باقاعدگی سے پڑھتے

یا اللہ انکو وہ بنا دے جوروزے رکھنے میں ثابت قدم رہتے ہیں اور نماز باقاعدگی سے پڑھتے ہیں،اور صدقات اور ذکاة بڑھ چڑھ کر دیتے ہیں۔

انکو ان لوگوں جیسا بنا دے جو نا صرف قرآن پڑھتے ہیں بلکہ اسے سمجھتے بھی ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔انکو ان میں سے بنا جو قرآن سیکھتے ہیں اور سیکھاتے ہیں،جو دین کا علم حاصل کرتے ہیں اور لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔

یا اللہ ان کے لئے قرآن کی تعلیم آسان بنا دے،اور ان کے دلوں کو قرآن کی روشنی سے بھر دے اور اپنی محبت اور اپنے نبی محمدﷺ کی محبت سے بھر دے۔

یا اللہ انکو ان میں سے بنا جو بہترین ہیں، آداب،کردار،اور اخلاقی اقدار میں۔جو دوسروں کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں۔ان کو ہر کسی کے ساتھ محبت کرنے والا اور عاجز بنا۔

یا اللہ ان کو ان لوگوں میں شامل فرما جو تیرے گھر بار بار بلائے جاتے ہیں۔آمین

آزمائشوں،فتنوں اور فسادات سے بچا

یا اللہ ان کو تمام آزمائشوں،فتنوں اور فسادات سے بچا۔ان کو قرآن اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے والا بنانا تاکہ وہ دین میں ہر بدعت,انحراف اور جدت سے دور رہیں۔

ان کو شراب نوشی،جوا،زنا، اور ہر طرح کی فحاشی سے اور اس طرح کے تمام حرام کاموں جو کہ شیطانی،جہالت،تکبر اور بیوقوفی کے ہیں ان سب سے بچا۔

اللہ ہمارے بچے ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ محبت اور خوشی سے رہیں کبھی ایک دوسرے نہ لڑیں جھگڑیں۔

 

برےحادثات سے بچا۔

  • یا اللہ ہمارے بچوں کو نیک صالح متقی بیویاں دے،ایمان محبت اور عزت کے ساتھ۔
  • اےاللہ ہمارے بچوں کو برےرجحانات،بری صحبت،بری چیزوں سے،برےوقتوں اور برےحادثات سے بچا۔یا اللہ ہمارے بچوں کو تمام
    *شیطانی ،حرام،آزمائشوں سے
    بیماریوں،اور تباہیوں سے بچا۔*
  • اے اللہ ہمارے بچوں کو دین،دنیا اور آخرت کی کامیابیاں نصیب فرما اور ہمیں صالح نسب عطا فرما قیامت تک۔یا اللہ ہمارے پورے نصب کو جنت الفردوس میں اکٹھا کرنا۔
  • میرے اللہ ہماری اولاد کو اپنے دین کے خادم بنا،حافظ القرآن،داعی،امام اور شیوخ اور شہداء بنا۔
  • میرےاللہ انکو ہمارا جنت میں جانے کا وسیلہ بنا اور جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنا۔
  •  اےاللہ مجھے اور میرے پورے خاندان کو جہنم کی آگ سے بچا اور ہمیں جنت الفردوس میں داخل فرمانا۔
  • میرے اللہ ھمارے خاندان کو ہر شیطانی آفتوں اور بلائوں اور ہر شیطان جن اور انس سے حفاظت فرما۔
  • اے ھمارے رب ھماری دعائیں جو ھمارے حق میں بہترین ہوں وہ سب قبول فرما

آمين یا رب العالمین

Leave a Comment