اسلامک معلومات

اولاد کے لیے دعائیں.

یا اللہ ہمیں ان لوگوں میں سے بنا دے جو باہر نکلتے ہیں دین کا قرآن کا علم حاصل کرنے کے لیے،اور جو آپ کے بہترین علم کے اجتماعات میں بیٹھتے ہیں۔

🤲یا اللہ ہماری مدد فرما جسمانی اور جذباتی طاقت دے کر تاکہ ہم اچھے اور مثالی والدین ثابت ہوں اپنے بچوں کے لئے۔

🤲یا اللہ ہمارے بچوں کو ہماری خطاؤں کے اثرات سے بچانا۔

🤲یا اللہ ہمیں صالح اولاد سے نوازیں یا اللہ ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور ان کو ہمارے لے صدقہ جاریہ بنا۔

🤲یا اللہ انکو ان لوگوں میں سے بنا جو نماز قائم کرتے ہیں اور تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔

🤲یا اللہ انکو وہ بنا دے روزے رکھنے میں ثابت قدم رہتے ہیں اور نماز باقاعدگی سے پڑھتے ہیں،اور صدقات اور ذکاة بڑھ چڑھ کر دیتے ہیں۔

🤲انکو ان لوگوں جیسا بنا دے جو نا صرف قرآن پڑھتے ہیں بلکہ اسے سمجھتے بھی ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔انکو ان میں سے بنا جو قرآن سیکھتے ہیں اور سیکھاتے ہیں،جو دین کا علم حاصل کرتے ہیں اور لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔

🤲یا اللہ ان کے لئے قرآن کی تعلیم آسان بنا دے،اور ان کے دلوں کو قرآن کی روشنی سے بھر دے اور اپنی محبت اور اپنے نبی محمد کی محبت سے بھر دے۔

🤲یا اللہ انکو ان میں سے بنا جو بہترین ہیں، آداب،کردار،اور اخلاقی اقدار میں۔جو دوسروں کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں۔ان کو ہر کسی کے ساتھ محبت کرنے والا اور عاجز بنا۔

Leave a Comment