قصص الانبیا ء

اور( اے پیغمبر!) ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے

اور( اے پیغمبر!) ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے برگزیدہ بندے نبی اور رسول ہیں۔ آپ کی زندگی ایک کامل انسان کی زندگی ہے جو ہمارے لیے زندگی گزارنے کا ایک بہترین نمونہ۔ہے .اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا تمہارے لیے رسول اللہ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔

کامیاب زندگی

یعنی دنیا میں اگر تم کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہو،جس سے تمہاری دنیا بھی آباد رہے اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ملے تو اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی کوشش کرو۔ اگلے چند اسباق میں رسالت مآب کے اسوہ حسنہ کی چند مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔

ا۔ خلق عظیم

دعوت دینے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ بلند اخلاق اور رحیم وشفیق ہو۔ اس لئے اللہ تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت رحیم و شفیق بنایا اور اس بات کی گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعلی درجے پر فائز ہیں۔ اخلاقی لحاظ سے کوئی ایسی خوبی نہ تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں موجود نہ ہو۔
ارشاد ربانی ہے:
اور( اے پیغمبر!) ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔

Leave a Comment