اسلامک وظائف

اللہ کی رضا حاصل کرنے کی موجب دعا

خطا انسان کی فطرت میں شامل ہے کوئی انسان اس سے انجان نہیں ہے لیکن وہ بندے اچھے اور خوش قسمت ہے جو خطا کرنے کے بعد نادم ہو کر اللہ کی طرف رجوع کر لیتے ہے اور توبہ اور استغفار کے ذریعے اللہ کی رحمت حاصل کرتے ہیں آپٌ نے ایک حدیث میں یوں فرمایا کہ ہر آدمی خطاکار ہے اور خطاکاروں میں وہ بہت اچھے ہیں جو مخلصانہ طور پر اللہ سے معافی مانگتے ہیں اور اللہ کی طرف رجوع ہو جاتے ہیں اس بنا پر

ہم سب کو چاہیے کہ خود بھی استغفار اور توبہ کرے اور دوسروں کو بھی توبہ کی طرف متوجہ کریں تاکہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے امت مسلمہ جن پریشانیوں میں مبتلا ہے اللہ تعالی توبہ و استغفار سے ہماری پریشانیوں کو دور فرما دے گے
استغفار کے چند الفاظ سورہ الحشر کی آیت نمبر 10 میں موجود ہے

ان الفاظ کو آپ زبانی یاد کر لیجیے تاکہ دنیا اور آخرت کے فائدے حاصل کر سکے

وہ الفاظ یہ ہے
رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَـنَا وَلِاِخۡوَانِنَا الَّذِيۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِيۡمَانِ وَلَا تَجۡعَلۡ فِىۡ قُلُوۡبِنَا غِلاًّ لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ

ترجمہ : اے ہمارے رب ہمیں اور ہمارے بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہے اور ہمارے دلوں میں ایمان داروں کی طرف سے کینا قائم نہ ہونے پائے اے ہمارے رب بےشک تو نہایت مہربان اور رحم والا ہے
آپ اس دعا کو نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں
یا صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں آپ اس آیت کو بس ایک مرتبہ پڑھ لیجیے اللہ پاک آپ کو تمام نعمتوں سے نوازے گا

Leave a Comment