اسلامک وظائف

اللہ پاک کی تسبیح غم اور پریشانی سے نجات

غم اور پریشانی میں اللہ پاک کی تسبیح کرنا بہت فائدہ دیتا ہےآج کل ہر دوسرا بندہ غم اور پریشانی میں مبتلا ہے یہ وظیفہ ان کے لیے بہت مفید ہے
آپ نے تسبیح پڑھنی ہے یہ

تسبیح نماز کے اندر بھی ہو سکتی ہے اور نماز کے علاوہ بھی۔ ذکر میں کچھ اذکار ایسے ہیں جن کی قرآن و سنت میں کثرت کے ساتھ نصیحت کی گئی ہے اور اگر انسان ان اذکار کی روزانہ پابندی کرے تو بہت سی پریشانیوں، غموں ، تکلیفوں ، بیماریوں اور گناہوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ یہ اذکار محفوط قلعہ ہیں۔ وہ اذکار یہ ہیں
1۔ رسولصلی اللہ علیہ وسلم پر درود بیجھنا
2۔ استغفار کی کثرت جب انسان استغفار کی کثرت کرتا ہے تو ہر پریشانی سے نجات ملتی ہے۔
3۔ یا ذوالجلال الاکرام کی کثرت
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید کی ہے کہ یہ کثرت سے پڑھا کرو اس میں اللہ کے دو ناموں کا ذکر ہے
4۔ لاحول ولاقوۃ الا باللہ

حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اس کی بہت تاکید کی اور فرمایا یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے

5۔ اللھم اسلمت نفسی الیک ووجھت وجھی الیک وفوضت امری الیک والجات ظھری الیک
جو شخص یہ دعا پڑھتا ہے اللہ اس کے لیے راستے آسان فرما دیتا ہے اور اس کی تمام پریشانیوں کو بھی دور فرما دیتا ہے آپصلی اللہ علیہ وسلم اسے رات کو پڑھ کر سو جاتے۔ اسے ہر روز پڑھ کر سونا چاہیئے انشاءاللہ اگلی صبح بہت بھلائی سے شروع ہو گا۔

Leave a Comment