اسلامک وظائف

اللہ سے اپنی بات منوانے کا عمل

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے اے اللہ ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں ہر برے دن اور ہر بری رات سے ہم سب کو اپنی عافیت کے سائے میں رکھیے گااللہ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے اللہ کی محبت کے علاوہ دنیا کی کوئی محبت سچی نہیں انسان کا سب سے مضبوط رشتہ اللہ سے ہے۔ اس عمل سے انشاءاللہ آپ کی ہر جائزحاجت، ہر جائز خواہش پوری ہو گی ۔

یہ کلمات اللہ کو بہت پسند ہیں اور ان کلمات کے پڑھنے والے کی ہر دعا انشاءاللہ اللہ ضرور قبول کریں گےحضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو کلمے زبان پر ہلکے پھلکے ہیں لیکن میزان میں انتہائی وزنی ہیں اور اللہ اپاک کو بہت ہی زیادہ محبوب ہیں یہ دو کلمات ہیں سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم اللہ کویہ کلمات پسندہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ پاک کو یہ چار کلمات بہت پسند ہیں سبحان اللہ الحمد اللہ لاالہ الاللہ اللہ اکبر جب کوئی ان کا ورد کرتا ہے تو اللہ پاک خوش ہوتے ہیں ۔ جب بھی آُپ نے اپنی کوئی دعا قبول کروانی ہو، کوئی حاجت پوری کروانی ہو، کوئی خواہش پوری کروانی ہو، کسی مقصد میں کامیابی حاصل کرنی ہو تو ان کلمات کا ذکر کرنا ہے۔

ان کلمات کا کثرت سے ذکر کرنے کے بعد آپ اللہ پاک سے جو مانگیں گے اللہ پاک عطا فرما دیں گے۔ اور آپ کی ہر بات انشاءاللہ پوری ہو جائے گی ۔ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں

Leave a Comment