اسلامک وظائف

اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا انمول عمل

اللہ تعالیٰ

اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا انمول عمل

اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد: یہ ایک ایسا عمل ہے کہ اس کے کرنے سے ساری دنیا آپ پر مہربان ہو جائے گی۔ جہاں آپ جاؤ گے وہاں آپ کی عزت ہو گی،غیب سے آپ کو روزی ملنا شروع ہو جائے گی۔ جس چیز کی آپ کو ضرورت ہو گی اللہ پاک کے کرم سے غیب سے اس کا سبب پیدا ہو جائے گا۔ کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ اللہ پاک کی مخلوق کے دل میں آپ کا پیار اور محبت پیدا ہو جائے گا ۔عمل یوں ہے۔

اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا عمل

سورۃ الملک جو کہ 29 پارے میں موجود ہے اس کی آیت نمبر14 پڑھنی ہے

الا یعلم من خلق وھو اللطیف الخبیر

 عشاء کی نماز کے بعدجائے نماز پر بیٹھ کر اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔  اور درمیان میں یہ آیت سو بار پڑھنی ہے۔  یہ آیت پڑھنے کے بعد اللہ پاک سے دعا کرنی ہے ۔ کہ اے اللہ اس آیت کے صدقے اپنے غیبی خزانوں سے مجھے رزق عطا فرما،اپنی خلوق کے دل میں میری محبت اور عزت پیدا فرما دے تو اللہ کے حکم سے اللہ کی مخلوق بھی آپ پر مہربان ہو جائے گی اور غیبی مدد بھی حاصل ہو گی۔ یہ ایک آزمودہ اور قیمتی عمل ہے اللہ پر یقین رکھتے ہوئے یہ عمل کریں اور ساتھ ساتھ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھیں تاکہ آپ اللہ پاک کے قریب رہیں۔

زما کی کوشش

ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ وظیفے بتا کر آپ کی مشکلات کو دور کر سکے۔ اور آپ کی مدد کر سکے ہمارے تمام وظیفے تصدیق شدہ کتابوں سے اکھٹے کئے گئے ہیں۔  اگر اس میں کوئی کمی بیشی یا کوتاہی ہو جائے تو اللہ اسے معاف فرما دیں۔ ہمارے وظیفوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں ۔ کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ اس کو شئیر کر کے اپنے بھائی اور بہنوں کو بھی فائدہ دیں۔

Leave a Comment