اسلامک وظائف

اللہ اکبر ، سبحان اللہ ، الحمدللہ تسبیع کے کرامات

افضل کلام وہ ہوتا ہے جس کو پڑھنے کا ثواب دوسرے کلام سے زیادہ ہوتا ہے-اس کلام میں زیادہ طاقت ہوتی ہے اور وہ کلام اللہ کو بہت پسند ہوتا ہے- احادیث اور قرآن پاک میں کئی کلام ہیں جن کو افضل کہا گیا ہے-لیکن میں یہاں پہ ایک ایسے کلام کا بتاوں گی جو چھوٹے بچے بھی آسانی سے یاد کر سکتے ہیں-اس کلام کی ہم لوگ اکثر تسبیح بھی کرتے ہیں-

یہ کلام ہے ” سبحان اللہ وبحمدہ” – حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا کلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “جو اللہ نے اپنے فرشتوں اور بندوں کے لیے چنا” افضل کلام پڑھنے سے ہم کافی مصیبتوں اور پریشانیوں سے نکل سکتے ہیں- بس شرط یہ ہے کہ وہ کلام صدق دل پڑھا جائے- سچے دل سے تو مانگی گئی دعا بھی قبول ہوتی ہے-ہمارے لیے اب کوئی چیز تلاش کرنا مشکل نہیں ہے-اگر آپ کو نہیں پتا کہ کونسے افضل کلام ہو سکتے ہیں تو نیٹ تو آج کل ہر گھر میں موجود ہے کسی عالما سے رابطہ کریں یا کسی اسکولر سے پوچھ لیں-ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا :

اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میرے ماں باپ آپ پر قربان اللہ عزوجل کو کونسا کلام زیادہ پسند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو اللہ تعالی نے اپنے فرشتوں کے لیے پسند کر رکھا ہے”- جو ہم روزانہ تسبح پڑھتے ہیں جیسے ” اللہ اکبر ، سبحان اللہ ، الحمدللہ وغیرہ یہ اللہ کے محبوب کلام ہیں-اور جو کلام اللہ کے محبوب اور وہ ہمارے منہ سے سنے گا تو کیسے ہماری خواہشات پوری نہیں ہونگی؟ لیکن ہم صرف سر سے اتارنے کے لیے پڑھتے ہیں اگر ہم سچے دل سے پڑھیں گے تو ہر دعا قبول ہوگی

Leave a Comment