اسلامک معلومات

الله نیک کام کے لئے دل دیکھ کر چنتا ہے

تقوی کا مقام دل ہے۔۔۔۔! الله نیک کام کے لئے دل دیکھ کر چنتا ہے۔۔۔۔! رسول الله ص نے فرمایا بیشک اللہ نہ تمہارے جسموں کو دیکھتا ہے اور نہ تمہاری شکلوں کو لیکن وہ تمہارے دلوں کی طرف دیکھتا ہے رسول الله ص کا دل تمام انسانوں سے افضل۔۔۔۔!عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ رسول الله ص نے فرمایا : بیشک اللہ نے تمام بندوں کے دلوں پر نظر فرمائی تو قلب محمد کو مردوں کے دلوں میں سب سے بہترین پایا .

پہر قلب محمد کے بعد بندوں کے دلوں پر نظر فرمائی تو سب سے بہترین صحابہ کے دلوں کو پایا دل اللہ کے برتن ہیں۔۔۔۔۔!
رسول الله نے فرمایا بلاشبہ اھل زمین میں اللہ کے کچھ برتن ہیں اور تمہارے برتن نیک لوگوں کے دل ہیں اسکی طرف ان میں سے سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو ان میں سب سے زیادہ نرم ہیں اور ان میں سب سے زیادہ رقعت والے ہیں ابلیس انسان کے دل کو نشانہ بناتا ہے۔۔۔۔۔! ابن القیم کہتے ہیں ابلیس کو یہ علم ہوا کہ دل پر ہی سب کا دارومدار ہے تو اس نے دل پر اپنی فوجوں کی چڑھائی کر دی اسکی طرف مختلف خواھشات کو لے آیا اسلئے ضروری ہے کہ اپنے دل کی حفاظت کریں.اللہ سے قلب سلیم مانگیں.جنت میں جانے والوں کے دل صاف ہونگے.

پل قنطرہ پر دلوں کو صاف کیا جائے گااللہ سے سلامت دل کی دعا مانگیں۔۔۔۔! رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَيْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَھَّابُ اے ہمارے رب! جب تو نے ہمیں ہدایت دے دی ہے تو ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر ،بے شک تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔ دل میں نور پیدا کرنے کی دعا۔۔۔۔!

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا وَّفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا وَّعَصَبِیْ نُوْرًا وَّلَحْمِیْ نُوْرًا وَّدَمِیْ نُوْرًا وَّشَعْرِیْ نُوْرًا وَّبَشَرِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ نَفْسِیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا، اللّٰهُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا دل سے شر دور کرنے کی دعا۔۔۔۔! اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ عِلْمٍ لَّا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَّا یَخْشَعُ وَمِنْ نَّفْسٍ لَّا تَشْبَعُ وَمِنْ دَعْوَةٍ لَّا یُسْتَجَابُ لَھَا اللّہ ہم سبکو عمل کی توفیق عطا کرے اور ہمارے دلوں کو سکون جیسی نعمت سے نوازے .آمین الٰہی آمین

Leave a Comment