قصص الانبیا ء

اخلاق وآداب کے بارے میں چند آداب

ikhlaq o adab ka hawalay sa chund adab

اخلاق وآداب کے بارے میں چند آداب درج ذیل ہیں۔۔

1) انسان کی پہچان اس کے حسن سے نہیں بلکہ اس کے اخلاق سے ھوتی ہے۔ اگر اسکے اخلاق اچھے ھونگے تو لوگ اس کو پسند کرتے ہیں اور اگر اسکے اخلاق برے ھونگے تو لوگ اس کو پسند نہیں کرتے۔

2) اخلاق انسانی زندگی کا ایک اہم پہلو ھے جس کو اپنائے بغیر کوئی بھی شخص صحیح معنوں میں انسان نہیں بن سکتا۔

3) ھمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے بھی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے بڑے سے بڑے دشمن کو زیر کیا ہے۔

4) جس ملک میں لوگوں کی چال چلن اور ان کے اخلاق وآداب اچھے ھونگے وہ ملک ھمیشہ ترقی کرتے ہیں۔ جس ملک میں لوگوں کی چال چلن اور ان کے اخلاق برے ھونگے، تو اس ملک پر برے حکمران مسلط کر دیئے جاتے ہیں، اور پھر وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔

5) اچھے اخلاق اچھے انسان کی نشانی ھوتی ھے۔ جسے سب پسند کرتے ہیں اور اسے اچھے طریقے سے ملاقات کرتے ہیں، اور اس سے بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں۔ اسکے برعکس جس کے اخلاق برے ہوتے ہیں اس کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا اور اس سے دور رہتے ہیں۔

6) ایک انسان اگر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک بڑا آدمی بن جائے، مگر اسے اخلاق، اٹھنے، بیٹھنے، کھانے،پینے وغیرہ کے آداب کا خیال نہیں رکھتا، تو اسکے تعلیم یافتہ ھونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

7) انسان جب اپنے اخلاق وآداب اچھے کر لیتا ہے تو اسے ھر جگہ عزت ملتی ہے، اور ھر کام میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے۔

Leave a Comment