قصص الانبیا ء

ابو العاص رضی اللہ تعالیٰ ام المومنین حضرت خدیجہ کے بھانجے تھے

ابو العاص رضی اللہ تعالیٰ
آپ کا نام لقیط اور کنیت ابو العاص رضی اللہ تعالیٰ تھی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ ام المومنین حضرت خدیجہ کے بھانجے تھے۔ زمانہ جاہلیت میں ان کا بڑا کاروبار تھا۔ حضرت خدیجہ کی فرمائش پر آنہضرت نے اپنی بڑی بیٹی زینب کا نکاح ان سے کر دیا۔آنہضرت کی بعثت پر ابو العاص ایمان نہ لائے بلکہ غزوہ بدر میں مشرکین کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف لڑے
اور جب قید ہوکر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوئے تو آنحضرت نے اس شرط پر رہا کہ اپنی زوجہ یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب کو مکہ سے مدینہ بھجوا دیں۔

انہوں نے حسب وعدہ حضرت زینب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ بھیج دیا۔کچھ عرصے بعد آپ مسلمان ہوگئے۔10ھ میں حضرت علی کی سرکردگی میں یمن جانے والی سریہ میں شریک ہوئے۔ یمن سے واپسی پر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے انہیں اس علاقے کا حاکم بنا دیا۔ آپ نے12ھ میں انتقال کیا اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔

Leave a Comment